Thursday, March 28, 2024

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،شیر علی کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج

      ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،شیر علی کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج
October 30, 2015
فیصل آباد(92نیوز)وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد شیر علی کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا ایکشن، فیصل آباد کے میئر گروپ کے خلاف تھانہ گلبرک میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے کیونکہ گروپ نے بلااجازت جلسہ کیا تھا ،مقدمہ میں عابد شیر اور طاہر جمیل بھی نامزدہیں ۔ تفصیلات کےمطابق چودھری شیر علی کی طرف سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا جبکہ  فیصل آباد کے میئر گروپ کے خلاف تھانہ گلبرک میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  شیر علی گروپ نے اجازت نہ ملنے کے باوجود جلسہ کیا جلسے میں عابد شیرعلی، طاہر جمیل اور دیگر ارکانِ اسمبلی نے شرکت کی تھی ۔