Friday, May 10, 2024

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،حلیم عادل شیخ کو بیان حلفی جمع کرانیکی ہدایت

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،حلیم عادل شیخ کو بیان حلفی جمع کرانیکی ہدایت
July 29, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) این اے 205 گھوٹکی  میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس  میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ  الیکشن کمیشن میں پیش  ہو گئے ، انہیں  پاور آف اٹارنی اور بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت  کی گئی ۔ حلیم عادل شیخ بولے سندھ میں گیارہ سال سے علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے ، الیکشن کمیشن انتخابی دھاندلی کا نوٹس لے۔ این اے 205  میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس میں   الیکشن کمیشن نے  پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو پاور آف اٹارنی اوربیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے خلاف کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی دو رکنی کمیشن  نے کی ۔وکیل حلیم عادل شیخ نے دلائل میں کہا کہ ان کے موکل نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ ہماری درخواست کو الیکشن کمیشن نے نہیں سنا ۔

دورہ گھوٹکی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر اعظم کو نوٹس جاری

اس پر کمیشن نے حلیم عادل شیخ کو آج پاور آف اٹارنی اور بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کردی ،  کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گھوٹکی الیکشن میں کچھ ہوا ہے سب سامنے آ جائے گا،سندھ حکومت نے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہناتھا سندھ میں گزشتہ گیارہ برس سے علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، پھولن دیوی نے اسلام آباد میں نیب کے افسر پر کتے چھوڑے تھے۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سندھ کو کوئی  نہیں نوٹس دیا ،کمیشن کو این اے 205 میں دھاندلی کا نوٹس لینا چاہیے۔