Friday, March 29, 2024

صیہونی مظالم کیخلاف جنیوا کی یونیورسٹی میں طلبا نے احتجاج

صیہونی مظالم کیخلاف جنیوا کی یونیورسٹی میں طلبا نے احتجاج
May 21, 2018
جنیوا ( 92 نیوز)اسرائیل نے اپنے یوم آزادی پر غزہ کی سرحد پر خون کی ندیاں بہا دیں،اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والے نہتے فلسطینیوں کو براہ راست فائرنگ کا نشانہ بنادیا گیا،صہیونی مظالم کیخلاف جنیوا کی یونیورسٹی میں طلبا نے انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ طلبہ نے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا منفرد انداز اپنایا ،طلبا کا ایک گروپ فلسطینی جھنڈا تھامے یونیورسٹی کے اندر ہی مارچ کرنے نکلا ۔ اچانک اس گروپ کے ارکان پر اوپر سے کاغذ کے گولے گرنا شروع ہوتے ہیں ، جو اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں پر بمباری کا اشارہ تھے ۔ طلبا کا یہ گروپ خاموشی سے اپنا مارچ جاری رکھتا ہے ، یہاں تک کہ اس کے تمام ارکان ایک ایک کرکے گر جاتے ہیں ۔ طلبا و طالبات نے غزہ کی سرحد پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی کو ڈرامائی انداز میں دکھایا ، اس احتجاج کا مقصد عالمی برادری کو نہتے فلسطینیوں کے حق میں بیدار کرنا تھا۔ طلبہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے یا نہیں ، مگر اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ضرور فلسطین کے حق میں آواز بلند کی ہے۔