Wednesday, April 24, 2024

صیہونی فضائیہ کی فائرنگ سے 3 فلسطینی لڑکے شہید ہو گئے

صیہونی فضائیہ کی فائرنگ سے 3 فلسطینی لڑکے شہید ہو گئے
October 29, 2018
غزہ (92 نیوز)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونی فضائیہ کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کارروائی جنوبی غزہ میں کی گئی جس میں تین فلسطینی لڑکے شہید ہو گئے۔ شہدا کی عمریں بارہ سے چودہ سال کے درمیان ہیں جن کی شناخت خالد بسام ، عبدالحمید اور محمد ابراہیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسرائیلی فورسز نے الزام عائد کیا کہ تینوں فلسطینی غزہ سرحد کی باڑ پر دھماکا خیز مواد نصب کر رہے تھے۔