Friday, April 26, 2024

صومالیہ :ہوٹل میں دھماکہ ،سفیر سمیت 10ہلاک

صومالیہ :ہوٹل میں دھماکہ ،سفیر سمیت 10ہلاک
March 28, 2015
موغادیشو(ویب ڈیسک)صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشومیں ہوٹل پر دھماکے میں سفیر سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کے ایک اہم ہوٹل پر شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں کم ازکم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سوئٹزرلینڈ کے لیے صومالیہ کے سفیر یوسف محمد اسمعیل بھی شامل ہیں۔ حکام اورعینی شاہدین کے مطابق حملہ دارالحکومت کے مکہ المکرمہ ہوٹل کے مرکزی دروازے پر کار بم دھاماکے سے ہوا، جس کے بعد تین سے پانچ مسلح شدت پسندوں نے عمارت میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور عمارت میں پھنسے افراد میں سے کئی کو وہاں سے نکالا۔ ہوٹل صومالی اشرافیہ میں خاصا مقبول ہے،تاہم صومالیہ کی فوج ہوٹل کو جنگجو گروپ الشباب سے واپس حاصل کرنے کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔