Saturday, April 20, 2024

صومالیہ: الشباب کا حملہ، کینیا کے 66 فوجی ہلاک

صومالیہ: الشباب کا حملہ، کینیا کے 66 فوجی ہلاک
January 28, 2017

موغادیشو (ویب ڈیسک) صومالیہ میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں کینیا کے چھیاسٹھ فوجی ہلاک ہوگئے۔  صومالی حکام کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے فوجی بیس میں گھس کر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ صومالی حکام کا کہنا ہے کہ دو خودکش حملہ آوروں نے کینیا کی سرحد پر واقع صومالیہ کے جنوبی علاقے کلبیو میں حملہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں بمباروں نے بارود سے بھری گاڑیاں دھماکے سے اڑا دیں جس کے نتیجے میں کینیا کے امن مشن کے لئے تعینات فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ الشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے بعد اُن کے جنگجوؤں نے بیس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے جس کے بعد وہاں تعینات افریقی یونین مشن فرارہوگیا۔

دوسری جانب کینیا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ الشباب کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔