Saturday, May 4, 2024

صومالیہ میں سمندری طوفان کی تباہیاں،سری لنکا مون سون سے بری طرح متاثر

صومالیہ میں سمندری طوفان کی تباہیاں،سری لنکا مون سون سے بری طرح متاثر
May 22, 2018
صومالیہ ( 92 نیوز) دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، پاکستان میں جہاں جان لیوا گرمی نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے وہیں دیگر ممالک میں بارشوں اور طوفانوں نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں ۔ شمالی بحر ہند میں اٹھنے والے طوفان ساگر نے صومالیہ میں ہر شے کو تہس نہس کرڈالا، موسلادھار بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، مختلف حادثات میں 31 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ سری لنکا میں مون سون کی طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں، لینڈ سلائیڈنگ اور آسمانی بجلی گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 6 اضلاع میں 38 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔ چین کے صوبہ سیچوان میں موسلادھار بارشوں نے  نظام زندگی درہم برہم کرڈالا ، جس کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے ، مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آرہے ہیں،۔ روس کے شہر ٹومین کو گرد و غبار کے طوفان  نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، تیز جھکڑوں کے باعث ہر سو ریت ہی ریت پھیل گئی۔