Sunday, September 8, 2024

صومالیہ میں دو مختلف مقامات پرخودکش حملے، اکیس افراد ہلاک، اٹھائیس زخمی

صومالیہ میں دو مختلف مقامات پرخودکش حملے، اکیس افراد ہلاک، اٹھائیس زخمی
August 23, 2015
صومالیہ (ویب ڈیسک) افریقی ملک صومالیہ میں دو مختلف مقامات پر خودکش حملوں کے نتیجے میں کم ازکم بیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ صومالیہ کی وزارت داخلہ کے ترجمان محمد یوسف کے مطابق پہلا خودکش دھماکا جنوبی ساحلی شہر کسماؤ میں فوجی ٹریننگ کیمپ میں ہوا جس میں سولہ فوجی ہلاک اور اکیس زخمی ہوئے۔ دوسرا خودکش دھماکا دارالحکومت موغادیشو کی ایک مصروف کافی شاپ کے قریب ہوا جس میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔ دونوں دھماکوں کے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ موغادیشو حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی جبکہ کمساؤ حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے۔