Friday, April 26, 2024

صومالیہ میں اقوام متحدہ کی بس پرحملےمیں دس افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے

صومالیہ میں اقوام متحدہ کی بس پرحملےمیں دس افرادہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے
April 20, 2015
غاروی(ویب ڈیسک)صومالیہ میں اقوام متحدہ کی بس پر حملے میں دس افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کیمطابق بس پرحملے کا واقعہ صومالیہ کے شمال مشرقی علاقےغاروی میں  پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کےبعدبتایاگیاہےکہ بم بس میں بم نصب کیا گیا تھاجواقوام متحدہ کی عمارت کے قریب دھماکے سے پھٹ گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دوغیرملکی بھی شامل ہیں صومالیہ میں سرگرم اوردہشت گردنیٹ ورک القاعدہ سےوابستہ الشباب نامی عسکریت پسندگروہ نےاس حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔