Tuesday, April 16, 2024

صولت مرزاکی پھانسی پرعمل72گھنٹےکےلئےمؤخرکیا:صدرممنون حسین

صولت مرزاکی پھانسی پرعمل72گھنٹےکےلئےمؤخرکیا:صدرممنون حسین
March 19, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی پر عمل درآمد 72 گھنٹے کے لئے موخر کیا گیا ہے، الزامات پرکوئی بھی فیصلہ تحقیقات کے بعد  کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں بات چیت کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ صولت مرزا کا معاملہ پیچیدہ ہے، تحقیقات کے بعد پھانسی کے بارے میں  فیصلہ کیا جائے گا تاہم بہترگھنٹوں تک صولت مرزا کی پھانسی موخر کی گئی ہے۔ مجرم کہیں بھی ہو، کوئی بھی ہو، اُسے ہر صورت سزا ملنی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ شفقت حسین کے بارے میں میڈیا نے بہت تاخیر سے آواز اُٹھائی، اُنہیں جونہی اس معاملے کے بارے میں پتا چلا پھانسی غیر معینہ مدت کے لئے موخر کرنے کی منظوری دے دی۔ صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ شفقت حسین کی عمر کے بارے میں حقائق سامنے آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔