Tuesday, April 23, 2024

صولت مرزا کا بیان ایم کیو ایم کوسیاسی فائدہ پہنچانے کی سازش ہے :خورشید شاہ

صولت مرزا کا بیان ایم کیو ایم کوسیاسی فائدہ پہنچانے کی سازش ہے :خورشید شاہ
March 22, 2015
لاہور(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے صولت مرزا کے بیان کو ایم کیو ایم کو سیاسی فائدہ پہنچانے کی سازش قرار دیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ صولت مرزا کو سزائے موت ملنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ کے خلاف سندھ حکومت نے کارروائی کی اس لیے اس نے پی پی قیادت کے خلاف بیان دیا۔ سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو کے ساتھ پارٹی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں مارے گئے ٹارگٹ کلرز میں سے صرف دس فیصد کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے جبکہ ساٹھ فیصد لیاری کے ٹارگٹ کلرز تھے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سندھ حکومت میں ایم کیو ایم کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ خورشید شاہ نے عمران خان کو قومی اسمبلی میں واپس آکر سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کا بھی مشورہ دیا ۔