Tuesday, April 23, 2024

صوفیہ ورگارا سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ

صوفیہ ورگارا سال کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ
October 3, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) فوبز میگزین نے نئی لسٹ جاری کردی جس میں ماڈرن فیملی اسٹار صوفیہ ورگارا دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سر فہرست ہیں۔

فوبز میگزین نے فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری ،خوبصورتی اور اداؤں  کے وجہ سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اسٹارز کی فہرست جاری کردی ، امریکی جریدے میں ٹاپ ٹین میں سرفہرست ماڈرن فیملی اسٹار صوفیہ ورگارا دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں، اداکارہ نے ایمی وننگ ماڈرن فیملی کی آخری قسط کیلئے 5 لاکھ ڈالرز کمائے اور دیگر اداکارؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

صوفیہ ورگارا امریکاز گاٹ ٹیلنٹ کی جج بھی ہیں اور انہوں نے گزشتہ 12 ماہ میں تنخواہ اور اینڈورسمنٹس کی مد میں 43ملین ڈالرز کمائے ہیں۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ اینجلینا جولی جہنوں نے 35.5ملین ڈالرز کمائے، تیسرے نمبر پر گال گیڈٹ 31.5 ملین ڈالرز، میلیسا مکارتھی 25 ملین ڈالرز چوتھے،میرل سٹریپ 2ملین ڈالرز پانچویں پر ہیں۔

ایملی بلنٹ ٹاپ ٹین کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں جن کے پاس 22.5ملین ڈالرز ہیں، نکول کڈمین22 ملین ڈالرزساتویں، ایلن پومپیو  19 ملین ڈالرز آٹھویں، ایلزبتھ موس 16 ملین ڈالرز،نویں اور ویولا ڈیوس 15.5 ملین ڈالرز دسویں نمبر پر ہیں۔