Saturday, May 11, 2024

صوفیہ مرزا بھی ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئیں

صوفیہ مرزا بھی ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئیں
September 15, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  اداکارہ  اور ماڈل صوفیہ مرزا  بھی ایف آئی اے کے راڈار پر آگئیں،منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ کیخلاف تحقیقات کیلئے ایف آئی اے نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ ایف آئی اے  کی تشکیل کردہ چار رکنی کمیٹی میں   ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراعجاز احمد،انسپکٹر نیئر الحسن،سب انسپکٹرسعید علی عارف شامل ہوں گے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرایف آئی اے لا ون ضیا الاسلام قانونی معاونت کریں گے ۔ کمیٹی کو صوفیہ کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی جلد تحقیقات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایف آئی اے لاہور کو نیب کی جانب سے صوفیہ مرزا کیخلاف تحقیقات کا خط موصول ہوا تھا جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کیا ہے۔