Tuesday, April 16, 2024

صوفیہ اوپن ٹینس کے ڈبلز میں اعصام الحق نے کروشین کھلاڑی کیساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

صوفیہ اوپن ٹینس کے ڈبلز میں اعصام الحق نے کروشین کھلاڑی کیساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
November 11, 2020

نیو یارک (92 نیوز) صوفیہ اوپن ٹینس کے ڈبلز کے مقابلے میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کروشین کھلاڑی کے  ساتھ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔اعصام الحق نے کروشین کھلاڑی کے ساتھ ڈنمارک اور جرمنی پر مشتمل جوڑی کو شکست دی، سنگلز کے مقابلے میں کینیڈا کے ڈینس شاپوالوف کو مالدووا کے راڈو البرٹ نے شکست دی۔

صوفیہ اوپن ٹینس کے ڈبلز کے مقابلے میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کروشین کھلاڑی کے  ساتھ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، پاک کروشین جوڑی نے  پری کوارٹر فائنل میں  ڈنمارک اور جرمنی پر مشتمل جوڑی کو شکست دی۔

ایونٹ کے سنگلز مقابلے میں کینیڈا کے ڈینس شاپوالوف  کو مالدووا کے راڈو البرٹ  کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، راڈو البرٹ نے شاپوالوف کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

صوفیہ اوپن ٹینس سنگلز کے دوسرے مقابلے میں اٹلی کے جانک سنر نے ہنگری کے مارٹن فوکووسکس  کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔

فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ  نے بھی ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں کوالیفائی کر لیا،فرنچ پلیئر نے دوسرے راؤنڈ میں اسپین کے روبرٹو کاربلز کو  مات دی۔