Monday, May 13, 2024

صوفیہ اوپن ٹینس، کیروسو اور جانک سنر کی کوارٹر فائنل میں رسائی

صوفیہ اوپن ٹینس، کیروسو اور جانک سنر کی کوارٹر فائنل میں رسائی
November 12, 2020

لندن (92 نیوز) اٹلی کے کیروسو اور جانک سنر نے صوفیہ اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ بھی کوارٹر فائنل مرحلے کا ٹکٹ کٹوانے میں کامیاب ہو گئے ۔

صوفیہ اوپن ٹینس کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا۔ اٹلی کے کیروسو اور جانک سنر   جبکہ فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ  نے  کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

اٹلی کے کیروسو اور کینیڈا کے  فلیکس اوگر کے درمیان مقابلہ ہوا، اٹالین ٹینس اسٹار نے حریف کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر اگلے کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا۔

اٹلی  کے جانک سنر  اور سوئٹزر لینڈ کے  آمارک آندریا مد مقابل ہوئے، جانک سنر نے سوئس کھلاڑی کو  چھ، تین اور چھ، چار سے مات دی۔

فرانس کے رچرڈ گاسکیٹ نے چیک ریپبلکن کے جونس فارجٹیک کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے  میں جگہ بنا لی۔