Monday, May 13, 2024

صوفیہ اوپن ٹینس میں کروشین ٹینس پلیئر مارین چلچ شکست کھا گئی

صوفیہ اوپن ٹینس میں کروشین ٹینس پلیئر مارین چلچ شکست کھا گئی
November 10, 2020

لندن (92 نیوز) صوفیہ اوپن ٹینس میں کروشین ٹینس پلیئر  مارین چلچ کو جمہوریہ چیک کےجونس فارجٹیک  نے اسٹریٹ  سیٹس سے شکست دی،فرانس کے ایڈرین مینارینو اور سوئٹزرلینڈ کے مارک آندریا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

صوفیہ اوپن ٹینس میں  پہلے راؤنڈ کے  مقابلے جاری ہیں ، کروشین ٹینس پلیئر  مارین چلچ  کو اپ سیٹ شکست ہو گئی ۔ فرانس کے ایڈرین مینارینو  اور سوئٹزرلینڈ کے مارک آندریا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

کروشین پلیئر کا مقابلہ چیک ریپبلکن  کے  جونس فارجٹیک سے ہوا ، جونس فارجٹیک نے  آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کو  دباؤ میں  رکھا  اور چھ،تین سے سیٹ جیت کر  برتری حاصل کر لی،دوسرے سیٹ میں بھی چیک ریپبلکن  کے  پلیئر نے  چھ  دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا۔

دوسرے میچ میں فرانس کے ایڈرین مینارینو  اور سلواکیہ کے مارٹن کلیزان  مد مقابل ہوئے ،فرنچ پلیئر نے دلچسپ مقابلے کے بعد حریف کھلاڑی کو ایک کے مقابلے میں  دو سیٹس ست مات دی۔

سوئٹزرلینڈ کے مارک آندریا نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارجیا کے نکلوز کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہرایا۔