Saturday, April 20, 2024

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کاآغاز

صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے تین روزہ عرس کی تقریبات کاآغاز
September 1, 2018
کراچی ( 92 نیوز) عظیم صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے 1288ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ دین کی تبلیغ سے لاکھوں دلوں کے چراغ روشن کرنے والے عبداللہ شاہ غازی کے تین رزہ عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ۔ عظیم بزرگ کے مزار کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سےسجادیا گیا  ، عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین بھی پہنچنا شروع ہوگئے ۔ عرس کی تقریبات کا آغاز مزار کوعرق گلاب سے غسل دے کر  اور پھولوں کی چادر چڑھاکر کیا گیا  ، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔