Friday, April 19, 2024

صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکر ؒ کے 773ویں عرس کی تقریبات جاری‘ ہزاروں زائرین کی حاضری

صوفی بزرگ بابا فریدالدین گنج شکر ؒ کے 773ویں عرس کی تقریبات جاری‘ ہزاروں زائرین کی حاضری
October 20, 2015
پاکپتن (92نیوز) پاکپتن میں صوفی بزرگ بابا فریدالدین مسعودشکرگنج رحمتہ اللہ علیہ کے سات سوتہترویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں زائرین دربار پر حاضری کیلئے پہنچ چکے ہیں اور بہشتی دروازہ کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابا فرید الدین مسعود شکرگنج کے عرس مبارک میں ملک بھر سے لوگ جوق در جوق شرکت کر رہے ہیں۔ بہشتی دروازہ کھول دیا گیا جس کے بعد ہزاروں زائرین اس میں سے گزررہے ہیں جس کی وجہ سے وہاں روح پرورمناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دربار پر آنے والوں کیلئے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں ان کے لئے مختلف اشیاءکے سٹالزبھی موجود ہیں جہاں کوئی پھول خرید رہا ہے توکوئی منتوں کیلئے دھاگے ڈوریاں۔ شکر، مخانے اورچادریں بھی خریدی جارہی ہیں۔ دربارپرحاضری کیلئے آنےوالوں کیلئے لنگرکا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے جہاں لوگوں کا کافی رش ہے۔