Friday, March 29, 2024

صوبے کے عوام کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

صوبے کے عوام کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
December 22, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی توقعات سے بڑھ کر خدمت کریں گے ۔ لاہور میں پنجاب حکومت کی سو روزہ کار کردگی بارے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کو وسعت دی جا رہی ہے ، شہروں اور دیہاتوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے پراجیکٹ لا رہے ہیں جب کہ  پانی ذخیرہ کرنے کیلئے  نئے ڈیمز بنائے جائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 4 نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیز بنائی جارہی ہیں ، نئی لیبر پالیسی 2018 متعارف کرا رہے ہیں جب کہ پنجاب میں اسپورٹس کیلئےسالانہ کیلنڈر بنایا گیا ہے ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بجلی چوری روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے وفاق کیساتھ مل کر اقدامات کئے ، جنوبی پنجاب کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق بے گھر لوگوں کیلئے پناہ گاہوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔