Saturday, April 27, 2024

صوبے کی عوام کا برا حال ہے اور نالائق وزیراعلیٰ تنقید کرتے رہتے ہیں ، خرم شیر زمان

صوبے کی عوام کا برا حال ہے اور نالائق وزیراعلیٰ تنقید کرتے رہتے ہیں ، خرم شیر زمان
May 28, 2020
 کراچی (92 نیوز) رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے کہا صوبے کی عوام کا برا حال ہے اور نالائق وزیراعلیٰ مسائل حل کرنے کی بجائے تنقید کرتے رہتے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماوں نے پارٹی کے دفتر انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس کی۔ خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کو خبر دار کیا لاک ڈاون بڑھایا گیا تو عوام سڑکوں پر آجائیں گے۔ مطالبہ کیا کہ پٹرول پمپ اور دودھ کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھولی جائی۔ حجام کی دکانیں اور بیوٹی پارلر کو بھی کام کرنے دیا جائے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کےعوام کا پیسہ اومنی گروپ کو دیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صرف کراچی والوں کو بند کرنا جانتی ہے۔ انکا کراچی والوں سے کوئی واستہ ہی نہیں۔ ان کی پالیسوں کی وجہ سے صوبے بھر میں ہزاروں لوگ روزانہ بے روزگار ہو رہے ہیں۔