Thursday, May 9, 2024

صوبے وعدے کے باوجود قبائلی علاقوں کو فنڈ دینے کو تیار نہیں ،و زیر اعظم

صوبے وعدے کے باوجود قبائلی علاقوں کو فنڈ دینے کو تیار نہیں ،و زیر اعظم
September 28, 2020
مہمند ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ صوبے وعدے کے باوجود قبائلی علاقوں کو فنڈز دینےکو تیار نہیں ، اندرون سندھ سے ووٹ لے کر اقتدار میں آنیوالی پارٹی کراچی  پر توجہ نہیں دیتی ، ن لیگ وسطی پنجاب سےووٹ لیتی تھی اس لیے جنوبی پنجاب پر توجہ نہیں دی ، دشمن عناصر ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم نے مہمند ضلع میں ناحقئی سرنگ اور شیخ زاید روڈ کا افتتاح کر دیا۔ قبائلی علاقوں کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم عمران خان سرگرم ہوگئے، خیبرپختونخوا کے دورے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا ،وزیر اعظم عمران خان ضلع مہمند پہنچے  جہاں انہوں نے ناحقئی سرنگ اور شیخ زید روڈ کا افتتاح کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ضلع باجوڑ کا دورہ کیا اور تیمرگرہ خار مامد گٹ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا۔ عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کاہ کہ جو بھی کوئی حکومت ہے اسکا کوئی نظریہ ہوتا ہے، وہ نظریہ اس حکومت کا روڈ میپ ہوتا ہے،وہ نظریہ بتاتا ہے حکومت کس طرف جاری ہے،ریاست مدینہ جن اصولوں پر کھڑی تھی وہ ہمارا نظریہ ہے،مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی،علامہ اقبال اور قائداعظم کی سوچ بھی اسلامی فلاحی ریاست تھی،ہماری کوشش ہے کمزور طبقے کو اوپر اٹھائیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیاں کمزور طبقے کو اوپر لانے کیلئے ہوں،بلوچستان اور قبائلی علاقے پر میرا واضح مؤقف ہے،اندرون سندھ،میانوالی ،قبائلی علاقے بہت پیچھے رہ گئے ہیں،قبائلی علاقے کے ووٹ سے کوئی اقتدار میں نہیں آتا تھا، جو پارٹی اندرون سندھ سے آتی ہے وہ کراچی کیلئے کچھ نہیں کرتی،پنجاب میں ن لیگ کا گڑھ سینٹرل پنجاب تھا،ڈویلپمنٹ ایک جگہ ہوتی تھی ،جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان پر سب سے زیادہ توجہ دینی ہے ، کوشش ہے ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ فنڈز خرچ کریں۔ عمران خان نے کہا کہ صوبے فنڈز قبائلی علاقوں کو دینے کیلئے تیار نہیں جسکا وعدہ کیا تھا،خیبرپختونخوا نے اپنا حصہ دے دیا،باقی صوبے کہتے ہیں بہت برے حالات ہیں،پوری کوشش ہے کم از کم قبائلی علاقوں اور بلوچستان کو پورے فنڈز ملنےچاہئیں ۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ  ایکسپورٹ نہ کرسکے تو پاکستان قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتا،پوری کوشش ہے بارڈرز مارکیٹس کھلیں،افغانستان میں امن ہوجائے تو قبائلی علاقے میں بہت بڑی تبدیلی شروع ہوجائے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کہتا ہوں قبائلی علاقوں کی ہر طرح سے مدد کی جائے،فنڈز دیئے جائیں،سب سے زیادہ غربت،سب سے کم تعلیم قبائلی علاقے میں ہے۔