Saturday, May 18, 2024

صوبے مجھ سے پوچھ لیتے تو کبھی لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا،وزیراعظم

صوبے مجھ سے پوچھ لیتے تو کبھی لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا،وزیراعظم
June 22, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ صوبے مجھ سے پوچھ لیتے تو کبھی لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا،آج تک سمجھ نہیں سکا کہ ہم نے چھابڑی والوں کو کیوں بند کر رکھا ہے ، لاڑکانہ میں امداد لینے والے 20 فیصد چھابڑی والے تھے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس  کے اثرات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبے مجھ سے پوچھ لیتے تو کبھی لاک ڈاؤن نہ ہونے دیتا، لاک ڈاؤن نے جو صورتحال پیدا کی دنیا نے نہیں دیکھی، امریکامیں میلوں لمبی لائنوں میں لوگ کھانا لینے کیلئے کھڑے ہیں۔  کورونا فنڈ میں 50فیصد عام لوگوں نے عطیہ کیا، ہمارے لوگوں میں عطیات دینے کا بہت جذبہ ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستانیوں کو دنیا میں سب سے زیادہ چیریٹی دینے والا سمجھا جاتا ہے، شوکت خانم میں 75فیصد مریضوں کا ہر سال مفت علاج ہوتا ہے،شوکت خانم کا سالانہ خسارہ 12 ارب روپے ہے،70کروڑ کے اسپتال میں 12ارب کا مفت علاج ہوتا ہے،  خدا اور آخرت سے تعلق پر پاکستانی قوم سب سے زیادہ پیسہ دیتی ہے،شوکت خانم کیلئے پیسہ عام لوگوں نے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  پاکستانی قوم کےپیسے دینے کے جذبے کو سمجھتا ہوں،پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا ہے،صورتحال دیکھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ شروع کیا۔