Friday, April 26, 2024

صوبے اپنے فیصلے کرنے میں آزاد اور خودمختارہیں ، فردوس عاشق اعوان

صوبے اپنے فیصلے کرنے  میں آزاد اور خودمختارہیں ، فردوس عاشق اعوان
April 15, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹر پیغام  میں کہنا ہے تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے  میں آزاد اور خودمختار ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم انکے آئینی اختیارات کی ضامن ہے، صوبہ سندھ  کی حکومت اپنے صوبےکےحالات کے مطابق جو بہتر سمجھے وہ فیصلے لے ، لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھانا یا کم کرنا ہے، وفاق کی جانب سے کوئی پابندی نہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین ترجیح ہے ، وفاق صوبوں کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کے تمام  اقدامات کو مزید مؤثر بنانے اور تقویت دینے میں اپنا کردار اور ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس  کی ، وزیراعلیٰ سندھ  کو مخاطب کیا  اور کہا کہ آپ لمبی لمبی پریس کانفرنسز کرنے کے بجائے سندھ میں پھیلی بھوک اور افلاس کو دیکھیں، بھوکےکودووقت کی روٹی دینا آپ کی ذمہ داری ہے، آپ موت کی کہانیاں سناکرلوگوں کومایوس نہ کریں۔ پی ٹی آئی رہنما حلم عادل شیخ نے بھی کھل کر تنقید کے نشتر برسائے ، بولے کہ سندھ حکومت بتائے کہ اربوں روپے کا راشن کہاں تقسیم ہوا ، بلاول بھٹو کو معلوم ہونا  چاہیے کہ صحت اور تعلیم کے شعبے صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرادعلی شاہ کی صوابدیدہےلاک ڈاؤن کریں یاکرفیولگائیں، ان کےصوبےمیں اعدادوشمارسےزیادہ اموات زیادہ ہیں، کوروناسےنمٹنےکیلئےوفاق وصوبوں نےمل کرلڑناہے۔