Friday, April 26, 2024

صوبہ سندھ میں مندروں پر حملوں کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے : ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار

صوبہ سندھ میں مندروں پر حملوں کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے : ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں مندروں کیخلاف حملوں کا سلسلہ نہیں رکاہے۔ سپریم کورٹ اف پاکستان کے باہر پیٹیشن دائر کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ممبر قومی اسبملی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا  کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے کے سپریم کورٹ کے احکامات کے نفاذ میں ناکام ہو چکی ہیں جبکہ ناکامی چھپانے کیلئے اعلی عدلیہ کو بے بنیاد رپورٹیں دیکر گمرا ہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 19 جون 2014 کے حکمنامے میں صوبائی حکومتوں کو اقلیتوں کا تحفظ یقینی بنانے کا پابند کیا تھا لیکن اس بارے میں کوئی پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں سپریم کورٹ میں ایک پیٹیشن دائر کر رہے ہیں جس میں صوبہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریز اور آئی جی خیبر پختونخوا کو فریق بنایا جائے گا۔