Tuesday, April 23, 2024

صوبہ ایک ضابطے اور قانون کے تحت چلتا ہے ، عثمان بزدار

صوبہ ایک ضابطے اور قانون کے تحت چلتا ہے ، عثمان بزدار
September 8, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے صوبہ ایک ضابطے اور قانون کے تحت چلتا ہے۔ دنیا کا نظام چلتا رہتا ہے، کوئی آتا ہے کوئی جاتا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب بولے کہ چیف ایگزیکٹو اور صوبے کے ساتھ مشاورت سے معاملات طے ہوتے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو کی مرضی کے بغیر صوبے کا کوئی کام نہیں ہوتا۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم کسی آفیسر کو کسی عہدے پر لگائیں اور کوئی آکر کہہ دے کہ اسکو نہ لگائیں۔ جن سابق آئی جی صاحبان کے ساتھ کام کیا انکے ساتھ اچھے تعلقات رہے۔ آئی جی پنجاب کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جو عہدیدار کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے تبدیل کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہو گی۔ وزیر اطلاعلات نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومتی اقدامات میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اسے تبدیل کر دیا جائے گا۔