Thursday, April 25, 2024

صوبوں کے ”صوبیدار“ کارکردگی اخبارات میں چھپوا کر وفاق پر تنقید نہ کریں، چودھری شجاعت

صوبوں کے ”صوبیدار“ کارکردگی اخبارات میں چھپوا کر وفاق پر تنقید نہ کریں، چودھری شجاعت
May 18, 2020
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ صوبوں کے ”صوبیدار“ اپنی کارکردگی اخبارات میں چھپوا کر وفاق پر تنقید نہ کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان اکیلا اس قدرتی آفت کا مقابلہ نہیں کر سکتا سب کو اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی۔ سیاسی لیڈر سیاسی بیان بازی کرنے کی کوشش نہ کریں، یہ سیاسی بیان بازی کا وقت نہیں ہے۔ ایسا نہ ہو کہ وہ اللہ کی پکڑ میں آجائیں۔ انہوں نے کہا صاحب حیثیت لوگ سفید پوش طبقہ کی دل کھول کر مدد کریں۔ مزدوروں کو کھانا کھلانے سے غریب نہیں ہوجائیں گے۔ صاحب حیثیت افراد سے میں کہوں گا کہ وہ کم از کم دو خاندانوں کا راشن اپنے ذمہ لیں۔ سستی چیزیں مہنگی بیچنے والے اللہ سے ڈریں۔