Wednesday, April 24, 2024

صوبوں کی ٹرین آپریشن بحال کرنے کی وزیر ریلوے کی تجویز کی مخالفت

صوبوں کی ٹرین آپریشن بحال کرنے کی وزیر ریلوے کی تجویز کی مخالفت
May 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی وزیر ریلوے کی تجویز کی مخالفت کردی ، انٹرسٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بحال کرنے کی بھی مخالفت کی گئی ۔

وفاقی وزیر اسد عمر  کی زیر صدارت  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس ہوا جسمیں  لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،  اجلاس میں   تمام صوبوں نے ٹرین آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کی ،  سندھ کی جانب سے اندرون  شہر ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے  کا فیصلہ کیا گیا جبکہ انٹراسٹی ٹرانسپورٹ کی بحالی کیلئے ایس او پیز بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

دوسری جانب کورونا لاک ڈاؤن کے بعد ممکنہ ٹرین آپریشن کی بحالی پر  سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے  سنٹرل پولیس آفس ریلوے لاہور میں  اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں   آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان ، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اظہر رشید خان نے شرکت کی ۔

آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز خان  کی جانب سے سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایات کی گئی ،کہا کہ   ریلوے پولیس کی تمام ڈویژنوں میں  سکیورٹی انتظامات کو مکمل کیا جائے ، ریلوے پولیس سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ضلعی پولیس افسران سے بھی رابطہ میں رہے ۔