Wednesday, April 24, 2024

صوبوں کی خودمختاری پر ڈاکہ ڈالا گیا تو وفاق پر خطرناک اثرات مرتب ہونگے : رضا ربانی

صوبوں کی خودمختاری پر ڈاکہ ڈالا گیا تو وفاق پر خطرناک اثرات مرتب ہونگے :  رضا ربانی
January 2, 2016
کراچی(92نیوز)چیئرمین سینٹ رضا ربانی  کا کہنا ہے کہ  تعلیم اور صحت کے شعبے صوبائی  حکومتوں کے ماتحت  ہیں،صوبوں کی خود مختاری پر ڈاکہ ڈالا گیا تووفاق پر خطرناک اثرات مرتب  ہوں  گے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی گلستان جوہر کے دارالصحت اسپتال میں  15بستروں پر مشتمل جدیدآئی سی یو کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم نے وفاق کا تسلط غیر قانونی تھا وفاقی وزارت صحت نے اٹھارہویں ترمیم کے تحت صحت کے شعبے کی صوبوں کو منتقلی میں سب سے زیادہ روڑے اٹکائے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اگر صوبوں کی خود مختاری پر ڈاکا ڈالا گیا تو وفاق پر اس کے اثرات خطرناک ہونگےچیئر مین سینیٹ نے کہا کہ اختیارات کی وفاق سے صوبوں اور صوبوں سے مقامی سطح پر منتقلی ضروری ہےکیونکہ اس کے بغیر وفاق کی تکمیل نہیں ہوتی ۔