Tuesday, April 23, 2024

صوبوں نے اسکولز بند کرنے کی مخالفت کر دی

صوبوں نے اسکولز بند کرنے کی مخالفت کر دی
November 16, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) صوبوں نے اسکولز بند کرنے کی مخالفت کر دی۔ وزرائے تعلیم اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ صوبائی وزراء نے اپنے اپنے متعلقہ صوبوں  کی ایجوکیشن سیکٹر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ این سی او سی نے فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر ملکی اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 23 نومبر کو دوبارہ ہو گی جس میں سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہو گا۔ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا اسکولوں کو فوری بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ راجہ یاسر ہمایوں بولے تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جائیں گے۔