Thursday, May 9, 2024

صوبائی وزیر سہیل سیال کے نام پر رشوت لینے کے الزام میں محکمہ تعلیم کا افسر گرفتار

صوبائی وزیر سہیل سیال کے نام پر رشوت لینے کے الزام میں محکمہ تعلیم کا افسر گرفتار
January 9, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں محکمہ اینٹی کرپشن ایسٹ نے کارروائی کرتے ہوئے صوبائی وزیر سہیل سیال کے نام پر رشوت لینے کے الزام میں محکمہ تعلیم کا افسر گرفتار کر لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے خفیہ اطلاع پر ڈائریکٹر ہیومن ریسورس اسکول ایجوکیشن سندھ محمد حسین سومرو کو گرفتار کیا۔ حسین سومرو نے آئی بی اے پاس نو سو پچاس کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کے نام پر فی ٹیچر پانچ لاکھ روپے رشوت طلب کی اور  اس ضمن میں صوبائی وزیر  انسداد بدعنوانی سہیل انور سیال کا  نام استعمال کیا۔ اساتذہ کو جھانسہ دینے اور صوبائی وزیر کا نام استعمال کرنے والے ملزم کو ٹیلی گرافک اور سیلولر معلومات کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایچ آر محمد حسین سومرو کو 950 اساتذہ سے 20 کروڑ روپے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔