Friday, April 19, 2024

صوبائی وزیر ریونیومخدوم جمیل الزماں اپنی ہی حکومت سے ایک بار پھر نالاں

صوبائی وزیر ریونیومخدوم جمیل الزماں اپنی ہی حکومت سے ایک بار پھر نالاں
May 9, 2015
کراچی(ویب ڈٰیسک)صوبائی وزیر ریونیومخدوم جمیل الزماں حکومت سے ایک بار پھر ناراض ہو گئےبطور احتجاج سرکاری اجلاسوں میں جانا چھوڑ دیا تفصیلات کے مطابق مخدوم جمیل الزماں کے سینئر ممبرز بورڈ آف ریونیو سے شدید اختلافات ہیں انکا کہناہے کہ میرے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا،تقرریوں اور تبادلوں میں بھی اعتماد میں نہیں لیا جاتا،اسی ناراضی کے سبب وہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی نہیں آرہے۔ واضح رہے کہ مخدوم جمیل الزماں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹےاور پیپلز پارٹی حیدرآباد کے ڈویژنل صدر ہیں۔