Saturday, May 11, 2024

صوبائی مشیر جیل خانہ جات سندھ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنیکا حکم

صوبائی مشیر جیل خانہ جات سندھ کا نام ای سی ایل سے خارج کرنیکا حکم
November 5, 2020

کراچی (92 نیوز) صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا گیا، سندھ ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ اعجاز جکھرانی کےخلاف جعلی بینک اکاوئنٹس سے متعلق کیسز کی انکوئری ہو رہی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے  صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز احمد جکھرانی کا نام سے ای سی ایل سے خارج کرنے کا عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، عدالت نے اعجاز جکھرانی کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔