Thursday, April 25, 2024

صوبائی دارلحکومت لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری

صوبائی دارلحکومت لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری
August 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر کی طرح صوبائی دارلحکومت لاہور میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یوم آزادی کے قریب آتے ہی زندہ دلانِ لاہور کا جنون، شوق اور جذبہ حب الوطنی عروج پر پہنچ گیا۔ شہر میں جگہ جگہ 14 اگست کی مناسبت سے اسٹالز سج گئے۔ اس اسٹالز پر قومی دن کی مناسبت سے بچے کیلئے کپڑے، جھنڈے، جھنڈیاں ، مختلف قسم کے بیجز، ٹویپاں موجود ہیں۔ بچے بڑے سبھی قومی پرچم، جھنڈیاں اور دیگر سامان خریدنے میں مصروف ہیں۔ ان اسٹالز پر خواتین کیلئے بھی قومی دن کی مناسبت سے چوڑیاں، پونیاں اور دیگر زیورات موجود ہیں۔

جشن آزادی بھر پور انداز سے منا کر قوم نہ صرف آزادی کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے بلکہ اس عزم کا اظہار بھی کرتے ہیں ہم  وطن کو عظیم سے عظیم تر بنائینگے۔