Thursday, May 2, 2024

صوبائی دارالحکومت میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار، 250 سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم

صوبائی دارالحکومت میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار، 250 سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم
December 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھرمار ہو گئی۔ لاہور میں 250 سے زائد غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کی گئی ہیں۔

دستاویزات میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ایگریکلچر زون میں قیام کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیز نے غیر قانونی طور پر نئے فیزز قائم کر رکھے ہیں۔

جی ٹی روڈ، واہگہ ٹاؤن، ملتان روڈ اور رنگ روڈ کے اردگرد غیر قانونی سوسائٹیز قائم ہیں۔ ٹھوکر نیازبِیگ، فیروز پور روڈ، شاہدرہ اور موٹر وے کی اطراف بھی غیر قانونی سوسائٹیز بنائی گئی ہیں۔ رائیونڈ روڈ، سندر ، کینال روڈ اور صوائے آصل پر بھی ایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر ہاؤسنگ سوسائٹیز موجود ہیں۔

ترجمان اشتیاق میمن کے مطابق ایل ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف آپریشن کرتا رہتا ہے۔ ایل ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ کے بارے میں عوام کو آگاہ کرتا رہتا ہے۔