Sunday, May 19, 2024

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پارہ چھیالیس تک جا پہنچا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پارہ چھیالیس تک جا پہنچا
May 31, 2019
 لاہور (92 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پارہ چھیالیس تک جا پہنچا۔ سڑکوں پر تنورجیسا ماحول رہا۔ لو بھی سارا دن جھلساتی رہی۔ جمعۃ الوداع کی صبح کے وقت انتالیس سنٹی گریڈ سے شروع ہونے والے حدت کے موسم کاڈراپ سین  چھیالیس سنٹی گریڈ پرپہنچ کر ہوا۔ پارہ چھیالیس پر پہنچا تو سڑکوں پر گرمی کے کوئلے دہکنے لگے۔ لو کے تھپیڑوں نے سفر بھی مشکل بنا دیا۔ محکمہ موسمیات نے مزید دو دن تک ایسے ہی حدت والے موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔