Sunday, September 8, 2024

صوبائی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا ،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

صوبائی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا ،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد
January 15, 2016
  لاہور(92نیوز)لاہورپولیس نے شہرکو بڑی تباہی سے بچالیا اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمدکرکے دس افراد کوگرفتارکرلیا اسلحہ میں150رائفل، درجنوں پستول اور30 ہزارگولیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور امین وینس نے کہا کہ پولیس نے تیس ہزار گولیاں اور سینکڑوں کے حساب سے ہتھیار برآمد کرکے دس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اگر پنجاب میں رینجرز سے معاونت لینا پڑی تو کوئی ہرج نہیں کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی کی مدد پہلے ہی لاہور پولیس کو میسر ہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ پکڑا گیا اسلحہ مختلف قسم کی ڈکیتیوں اور وارداتوں میں استعمال ہوتا تھا بروقت کارروائی سے اللہ نے ہمیں کرمنل ایکٹیویٹی سے بچا لیا ہے میڈیا ہاؤسز پر حملے کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔