Wednesday, May 1, 2024

صوبائی حکومتوں سے لگژری گاڑیوں کی تفصیلات 10 روز میں طلب

صوبائی حکومتوں سے لگژری گاڑیوں کی تفصیلات 10 روز میں طلب
October 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں سے لگژری گاڑیوں کی تفصیلات 10 روز میں طلب کر لیں۔ لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے برامد کی گئی گاڑیوں کو کھڑے کھڑے زنگ نہیں لگوانا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بتائیں گاڑیوں کا اب کیا استعمال ہو سکتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ گریڈ 18 کا افسر بھی لینڈ کروزر کا اہل نہیں۔ طے کریں جس شخص کے پاس لگزری گاڑی ہے وہ اس کا اہل ہے یا نہیں۔ چاہتے ہیں گاڑیوں کا غلط استعمال نہ ہو۔ جو گاڑیاں اضافی ہیں انکو سرپلس پول میں ڈالا جائے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت سے 201 سندھ حکومت سے 149 گاڑیاں برامد ہوئیں جس پر چیف جسٹس نے کہا پنجاب حکومت کی 56 کمپنیوں میں گاڑیوں کو چھپایا گیا۔ سندھ حکومت سے 598 قیمتی گاڑیاں ریکور ہوئیں۔ وہ کدھر ہیں؟۔ سپریم کورٹ نے  10 روز میں صوبائی حکومتوں سے گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی اور قرار دیا حکم عدولی پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی ہو گی۔