Saturday, April 27, 2024

صوبائی حکومت ساتھ دے یا نہ دے سندھ کے مسائل حل کرینگے: نوازشریف

صوبائی حکومت ساتھ دے یا نہ دے سندھ کے مسائل حل کرینگے: نوازشریف
March 9, 2017
  ٹھٹھہ (92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے سندھ کے لئے خزانے کے منہ کھول دیئے۔ کہتے ہیں صوبائی حکومت ساتھ دے یا نہ دے وہ سندھ کے مسائل حل کریں گے ۔ترقی کا سفر شروع ہو چکا ،کراچی سمیت اندرون سندھ کے  تمام مسائل بھی حل کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں نوازشریف پہنچے سندھ کے اہم علاقے ٹھٹھہ میں جہاں ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے بغیر اُس کی نااہلی کا عندیہ بھی دے دیا اور کہا کہ سندھیوں گھبراؤ مت صوبائی حکومت ساتھ دے یا نہ دے وہ سندھ کے تمام مسائل حل کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ۔سفر مشکل ہے مگر طے کریں گے ۔کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ کے دہی علاقے بھی ترقی کریں گے۔ وزیراعظم نے ٹھٹھہ ،سجاول اور ٹنڈو محمد خان کے لئے خزانے کا منہ کھول دیا ،پانچ سو بستروں کا اسپتال، بجلی، گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ بھی جاری کرنے کا اعلان کیا ۔ بات یہاں بھی ختم نہیں کی بلکہ ٹھٹھہ اور سجاول میں صاف پانی کے حصول کے لئے بیس بیس کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا ۔