Friday, April 19, 2024

صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، پنجاب کے داخلی راستوں پر اسکریننگ مزید بہتر بنانے کا فیصلہ

صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، پنجاب کے داخلی راستوں پر اسکریننگ مزید  بہتر بنانے کا فیصلہ
March 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کے داخلی راستوں پر اسکریننگ مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، جنرل آفیسر کمانڈنگ ٹین ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمٰن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کے خلاف ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمد پر اتفاق کیا گیا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی ایپکس کمیٹی ، اجلاس ، پنجاب ، داخلی راستوں ، اسکریننگ ، فیصلہ صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کے داخلی راستوں پر نقل و حرکت اور سکریننگ کا نظام مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ سیاسی اور عسکری قیادت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک صفحے پر ہے۔ ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ملتان میں پانچ ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا انتظام کر لیا ہے جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مزید موثر اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کا کہنا تھا کہ فوج کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہی ہے۔ نیشنل کاز میں سول حکومت کا پورا ساتھ دیں گے۔ اجلاس میں بریفننگ دی گئی کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھانوے ہزار ہو چکی ہے۔ پاکستان میں اس وقت تک کورونا وائس کے دو سو انتالیس مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چھبیس ہے۔ اجلاس میں مشتبہ مسافروں کیلئے لاہور میں حج ٹرمینل کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔