Sunday, May 19, 2024

صوبائی اور خاتون محتسب کے فیصلوں کیخلاف 152 درخواستوں پر فیصلہ آگیا

صوبائی اور خاتون محتسب کے فیصلوں کیخلاف 152 درخواستوں پر فیصلہ آگیا
February 11, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) صوبائی محتسب اور خاتون محتسب کے فیصلوں کے خلاف 152 درخواستوں پر فیصلہ آگیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے  فوت شدگان سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملازمتیں دینے کا حکم دیا ہے ۔ گورنر پنجاب نے خواتین سرکاری ملازمین کو ہراساں کرنیوالوں کیخلاف سخت احکامات جاری کئے ۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ   عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔