Friday, May 17, 2024

صوبائی اسمبلیوں میں بھی سینیٹ کی نشستوں پر ووٹنگ جاری

صوبائی اسمبلیوں میں بھی سینیٹ کی نشستوں پر ووٹنگ جاری
March 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی کی طرح صوبائی اسمبلیوں میں بھی سینیٹ کی سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے ۔

سندھ اسمبلی میں مراد علی شاہ ، قائم علی شاہ سمیت دیگر ارکان اسمبلی پولنگ اسٹیشن موجود پر موجود ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو تاخیر سے بکتر بند گاڑی میں سندھ اسمبلی پہنچا دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ناراض ارکان اسلم ابڑو اور شہریارشر صوبائی وزیر سہیل سیال کے ساتھ آئے، ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے بچتے ہوئے روانہ  ہو گئے ۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی میں بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے ۔