Thursday, April 25, 2024

صوبائی احتساب کمیشن ٹمبر مافیا کے خلاف بھی کارروائی کریگا : عمران خاں

صوبائی احتساب کمیشن ٹمبر مافیا کے خلاف بھی کارروائی کریگا : عمران خاں
July 13, 2015
مانسہرہ(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کا کہنا ہے کہ صوبائی احتساب کمیشن ٹمبرمافیا کے خلاف بھی کارروائی کرے گا،  جبکہ جوکرپشن کی نشاندہی کرے گا، اسےریکوری میں سے تیس فیصد حصہ ملے گا۔ مانسہرہ  میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  درختوں کی کٹائی سے قومی خزانے کوہرسال اربوں کا نقصان ہورہا۔ صرف گزشتہ دس سال میں خیبرپختونخوامیں تین سوارب کے درخت کاٹے گئے، پنجاب کے ضلع راجن پورمیں ڈپٹی اسپیکر نے جنگلات پرقبضہ کیا ہوا ہے، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں لیکن خیبرپختونخوامیں ٹمبرمافیا کے ارکان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ تحریکِ انصاف کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ایسا قانون لارہے ہیں کہ صوبے میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کوریکوری میں سے تیس فیصد حصہ ملے گا۔ عمران خان کاکہنا تھا کہ آئندہ چارسال میں صوبے میں ایک ارب درخت لگائیں گےجس سے پانچ لاکھ افراد کوروزگارملے گا۔ عمران خان نے پھلڑاہ کے مقام پرپودابھی لگایا اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے ساتھ  نرسریوں اور جنگل کا معائنہ بھی کیا۔