Wednesday, April 24, 2024

صوابی، واٹر کراس جیپ ریس کا انعقاد،100سے زائد ریسر کی شرکت

صوابی، واٹر کراس جیپ ریس کا انعقاد،100سے زائد ریسر کی شرکت
January 13, 2019
صوابی ( 92 نیوز) صوابی میں واٹر کراس چیپ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد ریسر نے شرکت کی۔ ریس میں خواتین ڈرائیورز بھی شامل تھیں۔ مہم جوؤں نے دریائے سندھ کو عبور کر کے شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔ صوابی کے علاقے ہنڈ میں ریور انڈس واٹر کراس چیپ ریس منعقد ہوئی تو ملک بھر سے 100 سے زائد مہم جو ہنڈ پہنچ گئے ،  ریس کے لئے خصوصی طور پر تیار کی جانے والی لش پش گاڑیاں پتھریلی زمین پر دوڑتی ہوئی دریائے سندھ کا سینہ چھیرتی ہوئی دریا کے پار گئیں۔ جیپ ریلی کا مقصد خیبر پختونخوا میں ایڈونچر سپورٹس کو فروغ دینا تھا ، ایڈونچر سپورٹس کے شیدائیوں کی بڑی تعداد ریس دیکھنے کے لئے موجود تھی۔ صنف نازک نے بھی اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ اس موقع پر فنکاروں نے روایتی خٹک ڈانس پیش کر کے ماحول کو گرما دیا۔ ریس میں  100 سے زائد مہم جوؤں نے دریائے سندھ کو گاڑیوں میں عبور کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستانی بھی ایڈونچر سپورٹس میں کسی سے پیچھے نہیں۔