Saturday, April 27, 2024

صوابی : کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق

صوابی : کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون دو بچوں سمیت جاں بحق
December 21, 2015
صوابی (92نیوز) صوابی کے علاقہ گندف میں کچے مکان کی چھت گرنے سے افغانستان کی رہائشی خاتون اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔ واقعے میں جاں بحق خاتون کی والدہ‘ والد اور ایک بہن شدید زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ گندف کے افغان مہاجرکیمپ میں پیش آیا۔ کچے مکان میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے چھ افراد پر مشتمل خاندان رہائش پذیر تھا۔ چھت گرنے سے خاتون اور انکے دو بچے موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں جاں بحق خاتون کی والدہ‘ والد اور بہن شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طورمقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔