Friday, April 26, 2024

صوابی کا رہائشی نوجوان شیراز گزشتہ 8 سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا

صوابی کا رہائشی نوجوان شیراز گزشتہ 8 سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا
September 2, 2018
پشاور (92 نیوز) صوابی کا رہائشی نوجوان شیراز گزشتہ 8 سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہے۔ شیراز ہر دو روز بعد ڈائیلسز کے لئے اسپتال جاتا ہے۔  27 سالہ شیراز کے دونوں گردے کام نہیں کر رہے ہیں۔ شیراز ڈائلیسز کرتے کرتے سٹیرالائزیشن نہ ہونے کے باعث ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں بھی مبتلا ہو گیا ہے، ان کی والدہ اپنے بیٹے کو ایک گردہ عطیہ کرنا چاہتی ہے مگر ٹرانسپلانٹ کے اخراجات برداشت کرنا ان کے بس سے باہر ہے۔ نوجوان شیراز ماں باپ کے بڑھاپے کا سہارا بننے کی بجائے ان کے سہارے کا محتاج ہو گیا ہے۔ شیراز کے والد  کی زندگی میں ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ وہ اپنے جوان بیٹے کو زندہ دیکھنا چاہتا ہے۔