Friday, May 17, 2024

صوابی میں نوادرات کی تلاش میں قبروں کی کھدائی،بے حرمتی کا انکشاف

صوابی میں نوادرات کی تلاش میں قبروں کی کھدائی،بے حرمتی کا انکشاف
September 13, 2020

صوابی ( 92 نیوز) صوابی  میں کرنل شیر خان کلی میں نوادرات کی تلاش میں قبروں کی کھدائی کا انکشاف ہوا ہے، پرانی تہذیب کے آثار ڈھونڈنے کی کوشش میں قبروں کی بے حرمتی پرعلاقے کے لوگ سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔

علاقے کے لوگوں کے مطابق اس مقبرے سے بدھ مت تہذیب کے آثار اور مجسمے ملے تھے جس کے بعد اسی کوشش میں نامعلوم افراد نے کئی قبروں کی کھدائی کر دی، علاقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ قبرستان کی بے حرمتی کا سد باب کیا جائے اور اگر نوادرات موجود ہیں تو اس کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔