Wednesday, May 1, 2024

صوابی میں سرکاری ڈسپنسری بنیادی سہولیات سے محروم

صوابی میں سرکاری ڈسپنسری بنیادی سہولیات سے محروم
December 12, 2020

صوابی (92 نیوز) دور جدید میں صوابی کی حدود میں ایک ایسی بھی ڈسپنسری ہے ،جس میں سر درد کی گولی تک موجود نہیں، ڈاکٹر اور صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔

ضلع صوابی کے علاقہ زروبی کی سول ڈسپنسری کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے ، ،عمارت اتنی خستہ ہال کہ کسی بھی وقت گر سکتی ہے

علاقے کی 90 ہزار آبادی کے لئے صحت کی یہ واحد سہولت ہے جو نام کی ڈسپنسری تو ضرور ہے،  مگر یہاں  سر درد کی گولی  موجود ہے اور نہ ہی صحت کی بنیادی سہولیات ، ڈاکٹر کی دستیابی تو یہاں ایک خواب ہے ، مریض آتے ہیں اور علاج کے بغیر واپس چلے جاتے ہیں۔

 ڈسپنسری کی خستہ حالی دیکھ کراندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہاں صحت کے حکام بنیادی سہولیات کی فراہمی  میں کتنے سنجیدہ ہیں ۔

اسپیکر اسد قیصر کے حلقے میں ہونے کے باوجود یہ صحت میں اصلاحات کے دعویداروں  کی نظروں سے اوجھل ہے ۔