Tuesday, May 21, 2024

صوابی ، طلبہ نے جنگی جہازوں کے ماڈل تیار کر لئے

صوابی ، طلبہ نے جنگی جہازوں کے ماڈل تیار کر لئے
February 25, 2019
صوابی (92 نیوز)صوابی کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے جنگی جہازوں کے  9 ماڈلز تیار کر لئے ماڈلز کی اڑان اصلی جہازوں جیسی ہیں۔ صوابی کی تحصیل ٹوپی کے دو نوجوان دوستوں نے ایسا کارنامہ انجام  دے دیا کہ سب کو  کردیا حیران کردیا۔ طلباء نے  سی ون 30، جیٹ فائٹر ، جے ایف 17 تھنڈر، تھری ڈی اور گلائڈر کے ایسے ماڈل تیار کرلئے کہ دیکھتے ہی حقیقی کا گماں ہوتا ہے۔ ان ماڈلز کی اڑان بھی ایسی کہ دیکھنے والے حیرت زدہ ہوجائیں ۔ سید حسنین شاہ اور محمد  کاشف ابھی طالب علم ہیں مگر اس شوق کے لئے وقت ضرور نکالتے ہیں جو پیسے انہیں جیب خرچ کے لئے ملتے ہیں وہ شوق کی نذر کردیتے ہیں ۔ یہ چھوٹے جہاز تین کلومیٹر تک جاسکتے ہیں جبکہ 2 ہزار فٹ سے زائد کی بلندی اور 15 سے 20 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے۔ صوابی طلبا طلباء کا کہنا ہے کہ ایک جہاز بنانے میں 15 سے 20 دن لگتے ہیں۔ ان ماڈلز جہازوں کو بڑے اور حقیقی جہاز میں تبدیل کرنا ان کی بڑی خواہش ہے۔