Friday, April 26, 2024

صوابی : سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے

صوابی : سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے
October 21, 2015

صوابی (92نیوز) صوابی کے علاقہ مینئی میں اجمیرپہاڑ پرپولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں دو کا تعلق پشاورسے ہے۔ دہشت گردوں نے پولیس کے ساتھ مقابلے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکار صوابی کے علاقہ مینئی کے پہاڑ اجمیر میں سرچ آپریشن کررہے تھے کہ اس دوران وہاں چھپے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی۔ مارے جانے والوں میں صوابی سے تعلق رکھنے والا عباس، مہمند ایجنسی کا محمد زیب شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے لیاقت اور حضرت بلال کا تعلق پشاور سے بتایا جاتا ہے۔