Sunday, September 8, 2024

صوابی : دریائے سندھ کا کنارہ سیاحوں کیلئے بہترین تفریح گاہ بن گیا

صوابی : دریائے سندھ کا کنارہ سیاحوں کیلئے بہترین تفریح گاہ بن گیا
January 10, 2016
صوابی(92نیوز)صوابی میں دریائے سندھ کا کنارہ سیاحوں کے لئے بہترین تفریح گاہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا میں سیاحتی مقامات کی کمی نہیں، صوابی کے علاقے ہنڈ جہاں تاریخی مقامات کے لئے مشہور ہے وہاں اب دریائے سندھ کے مقام پر ایک پکنک سپاٹ بھی بن گیا ہے جو اپنی پرانی تاریخ کی یاد دلاتا ہے۔ پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے دوسرے اضلاع میں امن کی بحالی کے ساتھ ہی سپورٹس اور تفریح سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ ہنڈ جہاں آثار قدیمہ کا انمول خزانہ ہے وہاں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سنگم پر واقع دریائے سندھ کا خوبصورت نظارہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، یہ حکومت کا کام ہے کہ ایسے سپاٹس کو فروغ دے۔